"میرا بیٹا، ڈاکٹر ماجد خان"

 

آج میں نے اپنے بیٹے ڈاکٹر محمد ماجد خان کو انگلینڈ رخصت کیا. ہم دونوں اس بات پر اداس نہیں تھے کہ ایک دوسرے سے جدا ہو رہے تھے لیکن اس بات پر اداس تھے کہ وہ ایوب میڈیکل کالج کا گریجویٹ تھا. اس کو ڈاکٹر بنایا پاکستان نے. اس کے بعد اس نے میڈیسن میں سپیشلسٹ بننے کے امتحان پاس کئے اور بینظیر بھٹو ہسپتال راوالپنڈی جیسے مصروف ہسپتال سے ٹریننگ 4 سال میں مکمل کی.ہر تحریری امتحان پہلے چانس میں پاس کیا لیکن کلینکل ٹیسٹ میں علم سے زیادہ اداکاری کی ضرورت تھی یا سفارش کی. جس میں مسلسل فیل ہو رہا تھا یا کیا جارہا تھا. گورنمنٹ کی نوکری اس لئے نہیں مل رہی تھی کہ وہ میرٹ سرکاری پرائیویٹ چائنا روس اور افغانستان کا ایک تھا. جس پر سرکاری کالج کے ڈاکٹر ہمیشہ کم ہوتے ہیں. بہت کوشش کے بعد پی ٹی آئی کے حکومت میں اس کو نوکری ملی دیر بالا وہاڑی میں. اس سے کام میڈیکل سپیشلسٹ کا لیا جارہا تھا لیکن وہ ایک عام MO کے سیٹ پر تھا. ساتھ ساتھ وہ ہر امتحان میں حصہ لیتا تھا ہر بار تحریری اور علمی امتحان میں پاس ہوتا رہا لیکن جونہی بات انفرادی بغیر ریکارڈ کے ایک پروفیسر کے ہاتھ آتی وہ فیل ہوتا گیا. اس لئے اس کو FCPS کی ڈگری نہیں مل سکی. اسی دوران وائس چانسلر کا بیٹا جس کے لئے تحریری امتحان کا معیار نیچے کیا گیا اور پہلے چانس میں کلنیکل میں پاس کیا گیا جس کی پوری میڈیکل ڈپارٹمنٹ گواہ ہے. 

میرا بیٹا جو کہ پاکستان میں سروس کے لئے پرعزم تھا. آہستہ آہستہ حوصلہ ہارنے لگا. اس نے گوروں کے امتحان MRCP کی تیاری کی اور پہلے دو تحریری امتحان پاس کئے. انہوں نے رزلٹ دیکھ لئے تو پیچھے پڑ گئے اور 4 مختلف جگہوں سے نوکری افر کی. اور بالآخر وہ ہیرا ہم سے چھین لیا جس کو پاکستان نے تراشا تھا. 

آج ڈاکٹر ماجد نے ہمیں نہیں چھوڑا بلکہ خود سب سے تعلیم یافتہ انسٹیٹیوٹ یعنی میڈیکل انسٹیٹیوٹ نے اس کو نکالا. آج اگر ہمارا ڈرائیونگ لائیسنس کہیں منظور نہیں کیا جاتا تو پوری دنیا کو پتہ ہے کہ وہ کیسے ملتا ہے لیکن اگر FCPS کی ڈگری نہیں مانتے تو بھی دنیا جانتی ہے کہ کیسے ملتی ہے. جس کو پاکستان نے اتنا مشکل بنا دیا. 

ڈاکٹر ماجد کو پاکستان نے ٹرین کیا اور خدمت گوروں کی کرے گا. اس طرح اور کتنے ڈاکٹر ماجد ہیں. اسی کو Brain drain کہتے ہیں جو کہ بہترین دماغ کے ہاتھوں سے ہورہا ہے.

شفیق بنگش

Comments

Popular posts from this blog

Top 10 bedtime habits you must avoid

کسی اور کا سچ بھی سچ ہوسکتا ہے

Top 50 attitude bio ideas for boys in fancy words with cool emoji's