عملِ قرآن مجید کی اہمیت: کربلا کے شہیدوں کے لئے


 ایک درویش سے   پوچھا گیا کہ شیعہ دس محرم کو ماتم کرنے کی بجائے کربلا کے شہیدوں کے لئے قرآن پڑھ کر انہیں ایصال ثواب کیوں نہیں کرتے ؟


درویش کافی دیر  تک سر جھکائے روتا رھا پھر بولا

کیا کبھی سید بھی اپنے کسی کمی کا محتاج ھوا ھے ؟

کیا آقاؤں کو غلاموں سے کوئی احتیاج ھوئی ہے ؟

جن کے گھر قرآن اترا ،

جن کے جھولے فرشتے جھلائیں ،

جن کی چکیاں جبریل چلائے ،

جن کا درزی جنت کا داروغہ رضوان بن کر آئے ،

جن کے لباس جنت سے تیار ھو کر آئیں

جو کبھی پشتِ رسالت اور کبھی دوشِ رسالت پہ سوار ھوں

جن کے لئے قرآن میں قصیدہ خوانی کی گئی ھو

جو جنت کے مالک و سردار ھوں

جن سے تم اپنی شفاعت و بخشش کی بھیک مانگتے ھو

تم انکو ایصالِ ثواب کرو گے ؟

جنہوں نے تمہیں دعا مانگنا سکھایا ہاتھ پھیلانا بتایا

تم انکے لئے دعا کرو گے ؟

کبھی اپنی اوقات تو دیکھو۔۔۔۔۔ اگر آلِ محمد کی معرفت سے نا آشنا ھو تو کم از کم اپنی جہالت کا ڈھنڈورا تو نہ پیٹو..

Comments

Popular posts from this blog

"قابض مافیا: عمران خان کے خلاف بوگس کیس کے ذریعے دہشت گردی کا الزام لگانے والوں کا سامنا"

نو مئی کا ری ایکشن: بندیال نو مئی اور گڈ ٹو سی یو

آخر کیوں؟