"میرا بیٹا، ڈاکٹر ماجد خان"

 

آج میں نے اپنے بیٹے ڈاکٹر محمد ماجد خان کو انگلینڈ رخصت کیا. ہم دونوں اس بات پر اداس نہیں تھے کہ ایک دوسرے سے جدا ہو رہے تھے لیکن اس بات پر اداس تھے کہ وہ ایوب میڈیکل کالج کا گریجویٹ تھا. اس کو ڈاکٹر بنایا پاکستان نے. اس کے بعد اس نے میڈیسن میں سپیشلسٹ بننے کے امتحان پاس کئے اور بینظیر بھٹو ہسپتال راوالپنڈی جیسے مصروف ہسپتال سے ٹریننگ 4 سال میں مکمل کی.ہر تحریری امتحان پہلے چانس میں پاس کیا لیکن کلینکل ٹیسٹ میں علم سے زیادہ اداکاری کی ضرورت تھی یا سفارش کی. جس میں مسلسل فیل ہو رہا تھا یا کیا جارہا تھا. گورنمنٹ کی نوکری اس لئے نہیں مل رہی تھی کہ وہ میرٹ سرکاری پرائیویٹ چائنا روس اور افغانستان کا ایک تھا. جس پر سرکاری کالج کے ڈاکٹر ہمیشہ کم ہوتے ہیں. بہت کوشش کے بعد پی ٹی آئی کے حکومت میں اس کو نوکری ملی دیر بالا وہاڑی میں. اس سے کام میڈیکل سپیشلسٹ کا لیا جارہا تھا لیکن وہ ایک عام MO کے سیٹ پر تھا. ساتھ ساتھ وہ ہر امتحان میں حصہ لیتا تھا ہر بار تحریری اور علمی امتحان میں پاس ہوتا رہا لیکن جونہی بات انفرادی بغیر ریکارڈ کے ایک پروفیسر کے ہاتھ آتی وہ فیل ہوتا گیا. اس لئے اس کو FCPS کی ڈگری نہیں مل سکی. اسی دوران وائس چانسلر کا بیٹا جس کے لئے تحریری امتحان کا معیار نیچے کیا گیا اور پہلے چانس میں کلنیکل میں پاس کیا گیا جس کی پوری میڈیکل ڈپارٹمنٹ گواہ ہے. 

میرا بیٹا جو کہ پاکستان میں سروس کے لئے پرعزم تھا. آہستہ آہستہ حوصلہ ہارنے لگا. اس نے گوروں کے امتحان MRCP کی تیاری کی اور پہلے دو تحریری امتحان پاس کئے. انہوں نے رزلٹ دیکھ لئے تو پیچھے پڑ گئے اور 4 مختلف جگہوں سے نوکری افر کی. اور بالآخر وہ ہیرا ہم سے چھین لیا جس کو پاکستان نے تراشا تھا. 

آج ڈاکٹر ماجد نے ہمیں نہیں چھوڑا بلکہ خود سب سے تعلیم یافتہ انسٹیٹیوٹ یعنی میڈیکل انسٹیٹیوٹ نے اس کو نکالا. آج اگر ہمارا ڈرائیونگ لائیسنس کہیں منظور نہیں کیا جاتا تو پوری دنیا کو پتہ ہے کہ وہ کیسے ملتا ہے لیکن اگر FCPS کی ڈگری نہیں مانتے تو بھی دنیا جانتی ہے کہ کیسے ملتی ہے. جس کو پاکستان نے اتنا مشکل بنا دیا. 

ڈاکٹر ماجد کو پاکستان نے ٹرین کیا اور خدمت گوروں کی کرے گا. اس طرح اور کتنے ڈاکٹر ماجد ہیں. اسی کو Brain drain کہتے ہیں جو کہ بہترین دماغ کے ہاتھوں سے ہورہا ہے.

شفیق بنگش

York University Scholarship (Canada)

 

FULLY FUNDED SCHOLARSHIPS FOR INCOMING UNDERGRADUATES AND GRADUATES STUDENTS! 🇨🇦 


YORK UNIVERSITY 🇨🇦


کینیڈا کے یارک یونیورسٹی میں 20 اسکالرشپ آئے ہوئے ہیں جن کی چار سالہ وظیفہ 45 ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ روپے پڑھائی کے ساتھ آپ کو ملیں گے۔


اپلیکیشن کی آخری تاریخ: 15 فروری 2024


لنک: https://futurestudents.yorku.ca/financing-your-degree/scholarships-bursaries


یونیورسٹی لنک:

Link: yorku.ca/gradstudies/


نوٹ: کینیڈا میں بہت ہی کم اسکالرشپ ہوتے ہیں وہ بھی بیچلر کے لیئے۔ اس لیئے اس موقع سے فائدا ضرور اٹھائیں۔ 


 ڈبل نوٹ: لنک دیا ہوا ہے اس لئیے ضروری چیزیں لنک سے دیکھ لیں۔ کیوں کہ فضول سوالات کے جواب نہیں دیئے جائیں گے۔

کسی اور کا سچ بھی سچ ہوسکتا ہے


آپ درخت نہیں ہیں جہاں پیدا ہوگئے وہی کھڑے رہو آپ انسان ہیں اور اشرف المخلوق ہیں. 


بہت سے بندے ایسے ہیں جو ان کو پاکستان میں برین واش کردیا گیا ہے کہ باہر ملک میں فحاشی کے علاوہ کچھ بھی نہیں. تو ان حضرات سے گزارش ہے کہ آپ باہر ہمیشہ رہنے کے لئے نہ آئیں بلکہ آپ کچھ دن کے لئے ضرور باہر آئیں دیکھ لیں کہ باہر آخر ہو کیا رہا ہے. کیا حقیقت میں ایسا ہے کہ لوگ ہمیں جو کہتے ہیں وہ سچ ہے یا یہ لوگ بس ہمیں وہاں نہ آنے کے لئے ڈرا رہے ہیں. 


باہر آجائیں خود دیکھیں کہ حقیقت دنیا کیا ہے اگر آپ کو اچھا لگتا ہے تو ہمیشہ کے لئے رہنے کا سوچیں اگر اچھا نہیں لگتا تو گھوم پھر کر واپس جائیں. 


سفر کرنے والوں کو آج تک میں نے کچھ کھوتے ہوئے نہیں دیکھا بلکہ کچھ سیکھتے ہوئے دیکھا ہے. 


باہر ملک میں آپ آئیں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ آئیں اس طرح آپ غلط کاموں سے بھی بچ جائیں گے اور اس طرح یہاں آپ اللّه کو بھی یاد کریں اسکی اطاعت کریں اور اللّه کو راضی کریں آپ کے دونوں جہاں سنور جائیں گے. 


اللّه سب کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے

"میرا بیٹا، ڈاکٹر ماجد خان"

  آج میں نے اپنے بیٹے ڈاکٹر محمد ماجد خان کو انگلینڈ رخصت کیا. ہم دونوں اس بات پر اداس نہیں تھے کہ ایک دوسرے سے جدا ہو رہے تھے لیکن اس بات پ...