کسی اور کا سچ بھی سچ ہوسکتا ہے


آپ درخت نہیں ہیں جہاں پیدا ہوگئے وہی کھڑے رہو آپ انسان ہیں اور اشرف المخلوق ہیں. 


بہت سے بندے ایسے ہیں جو ان کو پاکستان میں برین واش کردیا گیا ہے کہ باہر ملک میں فحاشی کے علاوہ کچھ بھی نہیں. تو ان حضرات سے گزارش ہے کہ آپ باہر ہمیشہ رہنے کے لئے نہ آئیں بلکہ آپ کچھ دن کے لئے ضرور باہر آئیں دیکھ لیں کہ باہر آخر ہو کیا رہا ہے. کیا حقیقت میں ایسا ہے کہ لوگ ہمیں جو کہتے ہیں وہ سچ ہے یا یہ لوگ بس ہمیں وہاں نہ آنے کے لئے ڈرا رہے ہیں. 


باہر آجائیں خود دیکھیں کہ حقیقت دنیا کیا ہے اگر آپ کو اچھا لگتا ہے تو ہمیشہ کے لئے رہنے کا سوچیں اگر اچھا نہیں لگتا تو گھوم پھر کر واپس جائیں. 


سفر کرنے والوں کو آج تک میں نے کچھ کھوتے ہوئے نہیں دیکھا بلکہ کچھ سیکھتے ہوئے دیکھا ہے. 


باہر ملک میں آپ آئیں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ آئیں اس طرح آپ غلط کاموں سے بھی بچ جائیں گے اور اس طرح یہاں آپ اللّه کو بھی یاد کریں اسکی اطاعت کریں اور اللّه کو راضی کریں آپ کے دونوں جہاں سنور جائیں گے. 


اللّه سب کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے

No comments:

Post a Comment

"میرا بیٹا، ڈاکٹر ماجد خان"

  آج میں نے اپنے بیٹے ڈاکٹر محمد ماجد خان کو انگلینڈ رخصت کیا. ہم دونوں اس بات پر اداس نہیں تھے کہ ایک دوسرے سے جدا ہو رہے تھے لیکن اس بات پ...